شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) نواحی گائوں آمیہ میں ایک کلینک میں غلط آپریشن کے باعث خاتون جاں بحق ہوگئی جس کے بعد اس کے ورثا سراپا احتجاج بن گئے جنہوں نے بتایا کہ خاتون کو یہاں ڈلیوری کیلئے لایا گیا تھا مگر اس کا غلط آپریشن کردیا گیا جس کے باعث لیڈی ڈاکٹر کا کام کرنے والی خاتون سمیت کئی ملازم غائب ہوگئے۔ خاتون کی حالت تشویش ناک ہونے پر اسے لاہور لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔