سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) غیر شادی شدہ لڑکی کو بازیاب کروالیا گیا۔ تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ راول ککر سے اغو ا ہونے والی لڑکی (ن ش)کو لاہور سے برآمد کرلیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ لڑکی لاہور کی ایک فیکٹری میں کا م کررہی تھی جسے برآمد کرکے علاقہ مجسٹریٹ خرم جاوید کی عدالت میں پیش کیا گیا جس میں اس نے اعتراف کیا کہ وہ خود اپنی مرضی سے لاہور گئی تھی جس پر ضروری کارروائی کے بعد اسکے لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔ یاد رہے کہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ لڑکی کے والد کی رپورٹ پر آصف، عابد وغیرہ پر درج کیا گیا تھا۔