سیالکوٹ( نمائندہ جنگ )سیالکوٹ کے تھانوں میں مختلف مقدمات میں ملوث 2ہزارسے زائد اشتہاری ملزمان کو پولیس تاحال گرفتار نہیں کرسکی۔ ضلع سیالکوٹ میں تھانوں کی کل تعداد27ہیں جن میں سے13تھانوں میں کئے گئے سروے کے مطابق تاحال2000کے قریب ایسے اشتہاری ملزمان ہیں جو ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے۔ اس وقت تھانہ کوتوالی میں125،تھانہ کوٹلی سید امیر میں46، تھانہ صدر سیالکوٹ میں80، تھانہ بڈیانہ میں25، تھانہ کینٹ میں 125، تھانہ ہیڈمرالہ میں29، تھانہ مراد پور میں189، تھانہ سول لائن میں220، تھانہ حاجی پورہ میں100، تھانہ رنگپورہ میں100، تھانہ سٹی پسرور میں71 اور تھانہ موترہ میں104 اور تھانہ سبز پیر میں59 اشتہاری ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے اس طرح مجموعی اشتہاریوں کی تعداد1273بنتی ہے اگر اسی تناسب سے مزید 14 تھانوں کا ریکارڈجمع کیا جائے تو یہ اعدادشمار 2ہز ار500سے زائد مقدمات بن جاتی ہے ۔ تھانہ نیکاپورہ کے اہلکار اصغر نے بتایا کہ لسٹیں ہمارے پاس نہیں ڈی پی او آفس سے رابطہ کرلیں وہ ہمیں جس اشتہاری کے بارے میں کہتے ہیں ہم اسے جلدی جلدی پکڑ لیتے ہیں۔