جہلم میں قومی اوروہاڑی میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن کے لئےانتخابی معرکہ جاری ہے، کچھ پولنگ اسٹیشنوں پرگہماگہمی بڑھتی جارہی ہے،لیکن بعض پولنگ اسٹیشنوں پر اب بھی عملہ ووٹرز کا منتظر ہے ۔
پی پی 232وہاڑی میں بھی ضمنی الیکشن کے لئے میدان سجا ہے۔صبح نواحی گاؤں 367سے مشکوک شخص کی گرفتاری کے بعد سیکورٹی اوربھی بڑھادی گئی ۔
آزادامیدوارمحبوب ربانی نے الزام لگایا کہ مخالف امیدوارکے حامیوں نے ان پر تشدد کیاہے جس کے بعد ماحول میں کچھ گرما گرمی نظرآئی۔
محبوب ربانی کی شکایت پرالیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب کو فوری تحقیقات کا حکم دے دیاہے،وہاڑی میں پی ٹی آئی امیدوارعائشہ نذیرجٹ ووٹ کاسٹ کرنے آئیں توخوب شکوے شکایات کیں۔
ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر عامر جاوید نے ن لیگی ارکان اسمبلی کے پولنگ اسٹیشنوں پر دورے اورمبینہ طورپر پولنگ میں مداخلت کے الزم میں 3ایم این ایز اورایک ایم پی اے کو شوکازجاری کردیاہے،چاروں ارکان اسمبلی کو 24گھنٹوں سےجواب بھی طلب کرلیاہے۔
این اے 63جہلم میں ضمنی الیکشن کے لئے پنڈال سجاتوسیاسی امیدوار اوران کے حامی بڑے مقابلے کے لئے میدان میں اترآئے۔پنڈدادن خان میں لسٹوں میں تضاد کے باعث ووٹرز کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔
پی ٹی آئی کے امیدوارفوادچودھری نےالزام لگایا کہ ووٹرلسٹوں اورایس ایم ایس کےذریعے ووٹرز کے اندراج میں فرق ہونے کی وجہ سے ووٹرز کومشکلات ہیں۔
پنڈدادن خان کی یونین کونسل احمد آبادکے پولنگ اسٹیشن میں اب تک ایک بھی ووٹ کاسٹ نہیں کیاگیا۔