پشاور ( کرائم رپورٹر) تھانہ چمکنی کی حدود چغل پورہ سے 8بچوں کی ماں کو اغواء کرنے والے ملزموں کو ہری پور سے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مغویہ خاتون کو افغانستان منتقل کردیا گیا ہے ۔گزشتہ دنوں محمد خان سکنہ اکبر پورہ نے پولیس کو بتایا تھا کہ ناظم اور غلام نے اس کی اہلیہ مسماۃ ( ک) کو بہلا پھلا کر اغواء کرلیا ہے جس پرپولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے تھے گزشتہ روز ایس ایس پی انوسٹی گیشن مسعود خلیل کو اطلاع ملی کہ ملزمان ہری پورمیں موجود ہیں جس پرانہوں نے انچارج انوسٹی گیشن تھانہ چمکنی امجد خان کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزموں کو ہری پور سے گرفتارکرلیا ٗبتایا جاتاہے کہ ملزموں نے خاتون کو افغانستان منتقل کردیا ہے ۔