• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ کے344متاثرہ شہریوں کو امدادی چیک جاری

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پرمحکمہ بیت المال سیالکوٹ نے سعودی عرب میں بسلسلہ روزگار مقیم سیالکوٹ کے344متاثرہ شہریوں کو امدادی چیک جاری کر دئیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی مختلف کمپنیوں نے 11ہزار پاکستانیوں کوملازمت سے تنخواہیں د ئیےبغیر نکال دیا تھا جن میں سے440متاثرہ افراد کا تعلق ضلع سیالکوٹ سے ہے جن کے اہل خانہ کووزیر اعظم میاں  نواز شریف نے فی کس50ہزار روپے امدادی چیک جاری کرنے کی ہدایات کی تھی جوکہ کر دیئے گئے ہیں
تازہ ترین