• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ، ڈاکووں نے شہریوں سے نقدی،بکرے اور دیگر اشیا لوٹ لیں

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )  تھانہ کوٹلی لوہاراں کے پچاس فٹ کے فاصلے پر ڈاکووں نے اختر علی کی دکان سے سامان مالیت ایک لاکھ روپے ،محمد عارف کی دکان سے تین لاکھ پچاس ہزار روپے ،کرامت علی عرف گاما کی دکان کے تالے توڑ کر سامان مالیت دولاکھ روپے ،ندیم کی د کان سے بیڑیاں مالیت ایک لاکھ روپے ، ثاقب سے بکرے مالیت دولاکھ روپے چوری کر کے لے گئے جبکہ   ڈاکووں نے نواحی گاوں چک رومالہ کے لنک روڈ پر  راہگیر  وقار سے15سوروپے اور موبائل ، اکرام سے تین ہزار روپے ،ماسٹر اسلم جو اپنی بیوی کے ساتھ شادی سے واپس آرہے تھے سے پانچ ہزار روپے موبائل اور  اکبر سے ایک ہزار روپے  لوٹ لئے۔
تازہ ترین