گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ میں عید قربان کے جانور فروخت کرنے والے بیوپاریوں کو لوٹنے والا گروہ سرگرم ہو گیا ، گوجرانوالہ کی منڈیوں اور گردونواح کے علاقوں میں کالے رنگ کی کارمیں سوار ڈاکو جانوروں کا باقاعدہ سودا کر کے جانور کو گاڑی میں ڈالکر فرار ہو جاتے ہیں چندداقلعہ کے طارق چیمہ نے بتایا کہ کرولا کار پر سوار ڈاکوؤں نے میرے بکروں کا سودا کیا اور بعدازاں مجھے جعلی نوٹ دیکر فرار ہو گئے اسی طرح شہباز احمد نے بتایا کہ نامعلوم گروہ نے زبردستی گاڑی میں بکروں کو ڈالکر لے گئے ہیں جس پر پولیس نے بتایا کہ بیوپاریوں کو قربانی کے جانوروں کو صرف بکرا منڈی میں ہی فروخت کرنا چاہئے مشکوک افراد کی موجودگی میں فوری طور پرقریبی پولیس اسٹیشن کو مطلع کریں۔