گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) صرافہ بازار انجمن تاجران کے الیکشن میں کامیاب ہونے والے عہدیداران کی حلف برداری کیلئے تقریب ہوئی جس میں وفاقی وزیر صنعت وتجارت خرم دستگیر،سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرہ نے خصوصی شرکت اس موقع پر وفاقی وزیر نے نئے منتخب عہدیداران سے حلف لیا تقریب میں چیف ایگزیکٹو سیٹھ سلیم، ڈپٹی چیف ایگزیکٹو محمد ساجد، منتظم اعلیٰ محمد اکرم، سر پرست اعلیٰ محمد عارف، چیئر مین محمد اشرف ، وائس چیئر مین حاجی افضل صدر محمد اسلم جنرل سیکرٹری بشارت علی،سینئر نائب صدر آصف بٹ ، نائب صدر شاہد عمران خزانچی قیصر شہزاد ، جائنٹ سیکر ٹری محمد بابر ، سیکرٹری اطلاعات افتخار نے سے حلف لیا گیا۔