گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)انصاف لائیرز فورم پنجاب کے صدر عمیر خان نیازی نے گوجرانوالہ ڈویژن اور ضلع میں آئی ایل ایف کی تنظیم کا اعلان کر دیا،چودھری محمدسعید بھٹہ ممبر پنجاب بارکونسل کو آئی ایل ایف گوجرانوالہ ڈویژن کا صدر مقرر کیا گیا ہے جبکہ آئی ایل ایف ضلع گوجرانوالہ کی تنظیم کیلئےندیم اشرف کھوکھر صدر، بلال جاوید جوئندہ سیکرٹری جنرل، عمر محبوب ایڈیشنل سیکرٹری جنرل، خالد فاروق بسراء،شکیلہ سلیم رانا، سینئر نائب صدر، شیخ معظم ایز نائب صدر، حنان سعید کھوکھر نائب صدر، سردار سرفراز احمد نائب صدر، ابوبکر مہر جائنٹ سیکرٹری، مہر مطاہر رمضان فنانس سیکرٹری اور علی قادرچودھری کو میڈیا سیکرٹری مقرر کیا گیا۔