گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ نے ہائیکورٹ کے مقامی بنچوں کا اعلان نہ ہونے کیخلاف مکمل طور پر ہڑتال کی اور وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کئے رکھا تاہم بار ذرائع کے مطابق ستمبر کے پہلے ہفتے میں ڈسٹرکٹ بار ہال میں اجلاس منعقد کیا جائیگا جس پر ڈویژن گوجرانوالہ کی تمام بارز کے صدور و سیکرٹری شرکت کرینگے اور ہائیکورٹ کے مقامی بنچ کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل طے کرینگے۔