گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گھریلو ناچاقی پر شوہر نے گولی مار کر بیوی کو قتل کر دیا ، اروپ کے علاقہ عالم چوکی گوندالانوالہ گاؤں میں خالد نے اپنی بیوی 2بچوں کی ماں کشور بی بی کو معمولی تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر کے قتل کر دیا پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا اور ملزم خالد کو گرفتارکر کے کشور بی بی کے بھائی کی مدعیت میں اس کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ،پولیس ترجمان گلریز احمد خان نے بتایا کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان کچھ عرصہ سے گھریلورنجش چل رہی تھی اس سے قبل بھی خالد نے بیوی کو مارنے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔