گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا عبدالشکور نے کرپشن،اختیارات سے تجاوز، دھوکہ دہی و فراڈ کی مختلف انکوائریوں کا فیصلہ کرتے ہوئے 11سرکاری ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری اور 4 سرکاری ملازمین کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم جاری کردیا،گجرات کے تحصیلدار قاضی نصیر اور دو پٹواریوں اللہ دتہ اور محمد سعید نے قبضہ گروپ کا ساتھ دیا اور زمین کی ملکیت کے معاملہ میں جعل سازی کی اور بوگس ریکارڈ کا اجرا کیا، تینوں سرکاری ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔