بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ آرڈر کے مطابق کمپیٹنٹ اتھارٹی نے بہاولپور، ملتان،راولپنڈی ہائی کورٹ بنچز کے لئے سیکورٹی کے حوالے سے الیکٹرانک کی آلات کی خریداری کیلئے 83.107ملین(8کروڑ31لاکھ7ہزارروپے) سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق بہاولپور کیلئے 36.680ملین، ملتان کیلئے 14.451ملین اور راولپنڈی کیلئے 31.976ملین جاری کئے گئے ہیں۔ آرڈر میں بتایاگیاہے کہ یہ فنڈز آئی جی پنجاب کی ڈسپوزل پر ہونگے جوان کواستعمال کرسکیں گے۔