ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ ضرور پایہ تکمیل تک پہنچے گا، او ر اس کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے ،خواتین پارٹی کااثاثہ ہیں ،بہت جلد ضلعی کمیٹیوں میں انہیں ایڈجسٹ کیا جا ئے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر لیگی رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین سے کی گئی ملاقات میں کیا۔