پاکستان مخالف نعروں اور تقریروں کے بعد متحدہ قومی موومنٹ آج الطاف حسین کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرے گی۔
ایک انٹرویومیں ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے بتایا،کہ 22 اگست کو پاکستان کی وحدت و سالمیت کی حدوں سےتجاوز کیا گیا۔
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا قرارداد کا متن،ایم کیو ایم پاکستان کی 23 اگست کو کی گئی پریس کانفرنس سے ملتا جلتا ہوگا، جس میں الطاف حسین سے اظہار لا تعلقی ،ان کے بیان کی مذمت اور بیان پر معافی مانگی گئی تھی۔