وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیرکا کہنا ہے کہ طورخم اور چمن پر ڈرائی پورٹ بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے، بین الاقوامی اداروں کی شرکت سے ڈرائی پورٹ بنا رہے ہیں ۔
وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیر نے خیبرپختونخوا چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائی پورٹ میں بھر پور سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے،بہت جلد پشاور ایکسپو کا سنگ بنیاد رکھیں گے، 14-2013 ءمیں افغان ٹرانزٹ ٹریڈکا حجم 1319 ملین ڈالر تھا،اب افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 2550 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔