• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ہاکی میں تبدیلیاں مکمل،ارشاد حیدرقائم مقام سیکریٹری مقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن میں تبدیلی کا عمل مکمل ہوگیا، پہلے مرحلے میں صدر واسع جلیل کی جگہ ڈاکٹر جنید علی شاہ کو ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کیا گیا اور اب سیکریٹری فاروق خان کے خلاف  عدم اعتماد کے بعد ان سے چارج واپس لے لیا گیا اور ان کی جگہ  ارشاد حیدر نے قائم مقام سکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا ہے، ارشاد حیدر سابق انٹرنیشنل کھلاڑی ممتاز حیدر کے بھائی اور خود بھی ہاکی کے اچھے کھلاڑی رہ چکے ہیں،  وہ کے ایچ اے کے دفتر میں بیٹھیں گے۔ ارشاد حیدر کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہاکی کا کھیل تباہ ہوگیا ہے کہ ہم کوشش کریں گے کہ اس  میں ایک بار پھر اچھے نتائج حاصل کرنا شروع کردیں، جعلی کلبوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور کلب ہاکی کے معیار کو بہتر بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اس سے ہی ہم اپنے اچھے ہدف کا حاصل کر سکتے ہیں۔ سابق سیکریٹری فاروق خان نے کہا ہے کہ انہوں نے نئے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ کی ہدایت پر اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے اور چارج  ارشاد حیدر کے حوالے کردیا ہے۔
تازہ ترین