• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین والی بال،واپڈا، آرمی اور ایچ ای سی کی ٹیمیں کامیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے پی ٹی بارہویں قومی ویمنز والی بال چیمپئن شپ کراچی میں شروع ہوگئی، کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین وائس ایڈمرل شفقت جاوید نے چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح کیا، اس موقع پر پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب سمیت، سندھ والی بالی ایسوسی ایشن کے صدر شاہ نعیم ظفر، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری احمد علی راجپوت، شاہد مسعود سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کے پی ٹی ملک میں اسپورٹس کو فروغ دے رہی ہے۔ خواہش ہے کہ خواتین کی ٹیم بھی عالمی سطح پر ملک و قوم کا  سر فخر سےبلند کرے۔ اس موقع پر سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے صدر شاہ نعیم ظفر، پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ دریں اثناءایونٹ کے ابتدائی روز چھ میچز کا فیصلہ ہوگیا، گروپ (اے) میں دفاعی چیمپئن واپڈا نے اپنے کمزور حریف خیبر پختونخواکی ٹیم کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں 2-0 سے شکست دیکر ایونٹ میں کامیاب آغاز کیا، ایونٹ میں پہلی مرتبہ شرکت کرنیوالی آرمی کی ٹیم نے گروپ(بی) میں پنجاب کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سیٹ سے مات دی، میزبان سندھ نے آزاد جموں و کشمیر کی ٹیم کو 2-0سے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے بلوچستان کو 2-0 سے، پنجاب نے بلوچستان کو 2-0 اور اے جے کے نے خیبر پختونخوا کی ٹیم کو 2-0 سے شکست دیدی۔
تازہ ترین