• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین بیچ گیمز کیلیے قومی کبڈی ٹیم کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کبڈی فیڈریشن نے آئندہ ماہ ویتنام میں ہونے والے ایشین بیچ گیمز کیلئے چھ  رکنی قومی کبڈی ٹیم کا اعلان کر دیا ۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور کے مطابق ٹیم میں ناصر علی (کپتان) ، اخلاق حسین (نائب کپتان ) ، محمد عمران ، ابرار حسین ، کاشف رزاق اور ارسلان احمد شامل ہیں جبکہ ٹیم آفیشلز میں میجر نبیل رانا، کوچ اور محمد رمضان گھمن منیجر شامل ہیں ۔ ایونٹ میں ایران ، پاکستان، بھارت ، سری لنکا ، کوریا، نیپال، ملائیشیاء، بنگلہ دیش اور ترکمانستان کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی ۔ محمد سرور کا کہنا تھا کہ اس سے قبل تھائی لینڈ میں ہونے والے ایشین بیچ گیمز میں پاکستان نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا ، اس ایونٹ میں بھی بہتر رزلٹ کیلئے پر امید ہیں۔
تازہ ترین