• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر بیراج سے بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج

سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر بیراج لیفٹ بینک ریجن کی جانب سے تین روز سے بجلی کی بندش کے خلاف بیراج کالونی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔، مظاہرے میں آپکا یونٹ کے عہدیداروں، ممبران اوربیراج کالونی کے رہائشی افراد نے بھی شرکت کی۔ مظاہرے کی قیادت میرخان شیخ، منیر احمدودیگر نے کی۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ بیراج کالونی اور چیف انجنیئر آفس کی بجلی اور پانی کی لائن کو تین روزسے بلا جواز بند کیا گیا ہے اور ملازمین کے گھروں اور دفتر میں سرکاری کام بھی بند ہے ۔بجلی نہ ہونے کے باعث گھروں میں بچے، ضعیف العمر افراد پریشانی سے دوچار ہیں ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر چیف انجنیئر آفس اور بیراج کالونی میں بجلی اور پانی کو بحال کیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین