• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس کا معاملہ وزیر اعظم کا پیچھا نہیں چھوڑے گا، اعتزاز احسن

لاہور( خبرنگارخصوصی )سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ ٹھنڈا نہیں ہو گا اور وزیراعظم کا چھٹکارا صرف اپوزیشن کے بنائے گئے ٹی او آرز میں ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ وزیر اعظم نواز شریف کا پیچھا نہیں چھوڑے گا ۔ سینیٹر اعتراز احسن نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم کے بیٹے حسن نواز نے چار کروڑ پاونڈ سے زائد کا سودا کیا.انہوں نے کہا کہ حکومت پیپرا رول سے بچنے کیلئے ترکی سے معاہدے کرتی ہے. تاکہ بولی نہ لگانی پڑے. حالانکہ ترکی کی کئی کمپنیاں بیشتر ممالک میں بلیک لسٹ ہیں۔ اعتراز احسن نے کہا کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے اپنی جماعت میں گلو بٹوں کا کچھ نہیں کیا۔ اعتراز احسن نے اس بات کا امکان ظاہر کیا کہ مسلم لیگ ن کے پاس جلد انتخابات کرانے کی صوابدید ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری بہت ضروری ہے اور یہ آئینی تقاضا ہے۔اعتزاز احسن
تازہ ترین