سر گو د ھا(نمائندہ جنگ) ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر مبشر احمد‘نائب امرا حاجی جاوید اقبال اوررانا خورشید علی نے 47پل پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف برطانیہ کو ریفرنس بھجوانے کے اقدام کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ریفرنس بھیجنا کافی نہیں بلکہ اس حوالے سے حکومت کوابھی مزید عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔برطانوی حکومت کو صرف ریفرنس بھیجنے سے یہ معاملہ حل نہیں ہوگا۔حکومت نے اگر اس ریفرنس کی پیروی نہیں کرنی تو اس کا بھی حسب سابق کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔حکومت پاکستان کو برطانیہ کے ساتھ اس مسئلے پر شدیداحتجاج کرنا چاہئے۔