راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے‘ اپنے نامہ نگار سے) جھنگ سے راولپنڈی اسمگل کیا جانیوالا مضر صحت، پانی ملا ایک ہزار کلوگرام گوشت پکڑ لیا گیا‘ 3ملزمان کیخلاف تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ محکمہ لائیو سٹاک کو اطلاع ملنے پر ڈاکٹر فرح اور ڈاکٹر کاشف پر مشتمل ٹیم نے عملہ کے ہمراہ سرفراز روڈ پر چھاپہ مار کر 25من گوشت برآمد کیا جسے بعدازاں سہالہ سلاٹر ہائوس لے جا کر تلف کر دیا گیا۔ ادہر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے فوڈ برانچ عملہ نے کینٹ کے علاقہ ڈھوک بنارس، رینج روڈ پر غیرمعیاری اور غیرتصدیق شدہ گوشت فروخت کرنے پر دکان کو سیل اور گوشت کو تلف کر دیا۔ ترجمان کینٹ بورڈ کے مطابق مصریال روڈ اور نیازی ٹائون کے علاقوں میں بھی گوشت ضبط اور بھاری جرمانہ کیا گیا۔ ایک ماہ کے دوران قصابوں کو65ہزار روپے کے جرمانے کئے جا چکے ہیں۔