ملتان(سٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود آج ایک روزہ دورے پر لودھراں جائیں گے ،جہاں وہ کہروڑ پکا میں منعقد ضلعی پارٹی کنونشن میں شرکت کریں گے ،شیڈول کے مطابق دونوں رہنما بہاول پور ائیرپورٹ سے براستہ سڑک کہروڑ پکا جائیں گے اور دریائے ستلج پل ،دھنوٹ ،ساٹھ ہزاری پل ،کہروڑ پکا سٹی چوک سمیت مختلف مقامات پر ان کا استقبال کیا جائے گا ،پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان محمودحیات ٹوچی خان ،نوازش علی پیرزادہ ، شوکت بسرا ،خواجہ رضوان عالم اور عبدالقادر شاہین ان کے ہمراہ ہوں گے ،دریں اثناء پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ترجمان خواجہ رضوان عالم نے پارٹی کے ضلعی کنونشنوں کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے ،جس کے مطابق 2 ستمبر کو لودھراں ، 3 ستمبر کو پیپلزلائرز فورم جنوبی پنجاب کا ملتان میں ،4 ستمبر کو بہاول پور میں صبح دس بجے پیپلزپارٹی ضلع اور دوپہر دو بجے پیپلزیوتھ جنوبی پنجاب ، 6 ستمبر کو وہاڑی ،7ستمبر کو خانیوال اور 8 ستمبر کو بہاولنگر میں کنونشن ہوں گے ۔