گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پیپلز کالونی کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے خواجہ سراء کو قتل کر دیا ، پپلی والا کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 45سالہ خواجہ سراء محمد یٰسین کوقتل کر دیا واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے ایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی نے بتایا کہ معاملہ ذاتی رنجش اور لین دین کا تنازعہ لگ رہا ہے بہت جلد ملزمان کو گرفتا رکر لیا جائیگا۔