• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کوبیروزگاری کے چیلنج کا سامنا ہے،اسد قیصر

صوابی( نمائندہ جنگ) سپیکر  اسد قیصر نے کہا کہ  خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی آبادی اور بے روزگاری میں اضافے سے سنگین چیلنجزکا سامنا ہے ۔جمعرات کے روزٹوپی صوابی روڈ پر صفدر شہید چوک کے مقام پر منہدم شدہ پل کی ازسرنو تعمیر کی سنگ بنیاد کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ نئے پل کی تعمیر پر تقریباڈھائی کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اور یہ چار ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہو گا انہوں نے کہا کہ نیا بننے والا پل پہلے والے پل سے زیادہ جدید اور معیاری ہو گا انہوں نے کہا کہ یہ حکومت لوگوں کی اپنی حکومت ہے اور ہاتھ عوام کی نفس پر ہے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے رکاوٹ عوام دشمن کے مترادف ہے مسائل پر بھر پور توجہ دے رہی ہے اور روزگار کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میںسر فہرست ہے انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کا بخوبی احساس ہے کہ نوجوان نسل کو اگر روزگار نہ ملا تو اس میں احساس محرومی پیدا ہو گا اور عسکریت پسندی کو فروغ مل سکتاہے انہوں  نے کہا کہ ترقی کا نیا دور شروع ہونے والا ہے اور وہ مستقبل میں نیا خیبر پختونخوا دیکھ رہے ہیں ۔سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ سیاست میں ترقیاتی کاموں میں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میںسب کے تعاون کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ صوابی یونیورسٹی کو 80کروڑ روپے کی ریکارڈ رقم دی گئی ہے انہوں نے واضح کیا کہ سوات موٹرو ے منصوبے کے آغاز میں ان کا  انتہائی بنیادی کلیدی کردار ہے جبکہ چائنا زون کے لئے دس ہزار کنال اراضی رکھی گئی ہے انہوں نے کہا کہ غازی اور گدون کیانڈسٹریل  سٹیٹس کو مزید وسعت کی جائے گی انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے ایک کروڑ لوگوں کو علاج معالجے پر خرچ کیا جاسکے گا ۔  ۔سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ علاقے میں ٹیکنیکل یونیورسٹی اور ٹیکنیکل کالج کے علاوہ پی اے ایف ہسپتال بنایا جائے گا  جبکہ صوابی میں ٰ ایک ہاوسنگ سکیم شروع کرنے کا بھی منصوبہ پوری سنجیدگی سے زیر غور ہے ۔قبل ازیں  سپیکر اسد قیصر نے ٹوپی صوابی روڈ پر نئے ٹوپی پل پر تعمیراتی کام کے آغاز بھی باقاعدہ  افتتاح کیا ۔ 
تازہ ترین