• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان، ماہ اگست کے دوران172 اشتہاری گرفتار کرلئے گئے

مردان(نمائندہ جنگ) ڈی پی او مردان فیصل شہزاد کی خصوصی ہدایات پرایس پی آپریشن اینڈ ہیڈ کوارٹرز شفیع اللہ خان گنڈاپور کی نگرانی میں ضلع مردان میں جرائم کی بیخ کنی اور قیام امن کیلئے مردان پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے ماہ اگست2016 کے دوران مختلف کاروائیوں میں172 مجرمان اشتہاری جو پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھے کو گرفتار کیاگیا۔ اس طرح 12کلاشنکوف ،03کالاکوف،18رائفل ،14 بندوق،212پستول ،3204 مختلف بورز کے کارتوس جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے121کلو ،371گرام چرس،61 لیٹر شراب اور275گرام ہیروئن اور 4000 گرام افیون بھی برآمد کی گئی۔اسی طرح ڈی آر سی مردان نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف نوعیت کے35 تنازعات حل کئے ۔
تازہ ترین