• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانسٹیبل جنید اور اعظم کی بہادری نے مردان کو بڑی تباہی سے بچا لیا

Brave Constables Junaid And Azam Avert Mardan From Large Distruction
ضلع کچہری مردان میں ہونےوالے خودکش حملے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں لیکن عینی شاہدین کے مطابق سیکیورٹی پر موجود پولیس اہلکاروں خصوصاً کانسٹیبل جنید اور اعظم کی بہادری نے مردان کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

مردان میں قوم کے بہادر سپوتوں پولیس اہلکار جنید اور اعظم نے قربانی کی نئی داستان رقم کردی، دشمن اپنے ناپاک ارادے کی تکمیل کے لیے دستی بم حملے کےبعد بار روم کی جانب دوڑا تو اہلکاروں نےزخمی حالت میں خودکش حملہ آور پر فائرکھول دیا۔

گولیاں لگنے پر حملہ آور نے اپنی بارودی جیکٹ کو پھاڑلیا جس کے باعث قریب ہی موجود پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔

شہادت کےعظیم رتبے پر فائز ہونےوالے جنید کے بزرگ والدنے کہا کہ انہیں معلوم تھا کہ ان کا نڈر بیٹا قوم کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔

مردان میں شہید پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کی قربانی دے قوم کوبڑے نقصان سے بچالیا ،ملک کے خاطراپنی جان جان آفریں کے سپردکرنےوالوں کو قوم کا سلام ہے۔
تازہ ترین