وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ الطاف حسین کو ایسی عبرت ناک سزا ملنی چاہیےکہ ہمیشہ یاد رہے، ایم کیوایم کے بانی کو واپس پاکستان لاکر مقدمہ چلایا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے الطاف حسین کے خلاف آئین کے مطابق کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔
ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم صف آرا ہے، آپریشن ضرب عضب سے دشمن کو کاری ضرب لگائی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹرکھاریاں کا دورہ کیا اور پنجاب ریور رائن فورس اور نیشنل اینٹی گریٹڈ کاؤنٹر ٹیررازم کورس کی مشترکہ گریجویشن تقریب میں شرکت کی۔
اپنے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب ریوررائن فورس دریائی علاقوں میں جرائم کے خاتمے کے لیے کام کرے گی، پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کو شکست دینے کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔
شہباز شریف نے تربیت کے شاندار انتظامات پر آرمی چیف کا شکریہ بھی ادا کیا۔