• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ اور فیروز والا میں حوالاتیوں کو عدالت پیش نہیں کیا جا سکا

شیخوپورہ (نمائند ہ جنگ سے) وزیراعظم میاں نواز شریف کے کالا شاہ کاکو کے دورہ کی وجہ سے شیخوپورہ اور فیروز والا کی عدالتوں میں سینکڑوں حوالاتیوں کو پیش نہیں کیا جا سکا جن میں قتل، ڈکیتی، اقدام قتل، راہزنی، اغوا، چوری، منشیات کے مقدمات میں ملوث ملزمان بھی شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق وزیراعظم کی سکیورٹی پر پولیس کی نفری مامور تھی جس کی وجہ سے حوالاتیوں کو عدالتوں میں پیش کرنے کے لئے پولیس کی نفری اور گاڑیاں دستیاب نہ تھیں۔ 
تازہ ترین