ملتان (سٹاف رپورٹر) ایران و عراق کے مقامات مقدس کی زیارت سے واپس آنیوالے 50زائرین کوئٹہ سے ملتان پہنچ گئے ہیں بتایا گیا ہے کہ زائرین کی بہت بڑی تعداد ابھی تک تافتان بارڈر پر موجود ہیں اور کلیئرنس کے انتظار میں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں کوئٹہ سے ملتان پہنچنے والے زائرین کو انکے رشتہ داروں کی جانب سے پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔