ملتان،رحیم یارخان(سٹاف رپورٹر،سٹی رپورٹر) پاکستان بارکونسل کی ہدایت پرسانحہ مردان کےسوگ میں آج ڈسٹرکٹ بارملتان اوررحیم یارخان ڈسٹرکٹ بارکےممبران ہڑتال کریں گے،ملتان بارکےصدرعظیم الحق پیرزادہ نےمردان سانحہ کی سخت مذمت کرتےہوئےاسےحکومت کی نااہلی قراردیکرذمہ داروں کےخلاف فوری کاروائی کامطالبہ کیا،جبکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یارخان نےآج مکمل ہڑتال کا اعلان کیا،اور مطالبہ کیاگیاہے کہ پاکستان بھر میں قائم عدالتوں کے ججز اورباررومز کے وکلا سمیت کچہری میں سکیورٹی کےسخت انتظامات کئےجائیں ۔