ڈیرہ غازی خان (نامہ نگار) آواز اور جواب دہی پروگرام کے تحت ضلعی سطح پر قائم آواز ڈسٹرکٹ فورم کی تشکیل نو کے لئے تقریب منعقد ہوئی ،جسمیں آواز پروگرام کے ضلعی کوارڈنیٹر اظہر بلوچ ، ڈی جی خان کے سیاسی و سماجی کارکن ملک محبوب ثاقب ایڈووکیٹ، سیف اللہ سدوزئی اور قاضی عتیق الرحمان کے علاوہ سیاسی وسماجی کارکنوں اور آواز اور جواب دہی پروگرام کے یونین کونسلوں کی سطح کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملک محبوب ثاقب ایڈووکیٹ کو آواز ڈسٹرکٹ فورم ڈی جی خان کا چیرمین، سیف اللہ سدوزئی ایڈووکیٹ کو وائس چیرمین، نسرین کاظمی صدر، قا ضی عتیق الرحمان سینر نائب صدر، سیلم الیاس نائب صدر، اظہر بلوچ جنرل سیکریٹری،نصرت بی بی جوائنٹ سیکریٹری، آسیہ بی بی، انفارمیشن سیکریٹری اور حکیم عبدالمنان کو متفقہ طور پر ممبرایگزیکٹو منتخب کیا گیا۔ چیرمین آواز دسٹرکٹ فورم ملک محبوب ثاقب نے مستقبل کے لا ئحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ آواز اور جواب دہی پروگرام کے مقاصد کے حصول کے لئے فورم ممبران، سول سوسائٹی، وکلاٗ برادری اور شہریوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ضلع کے مشترکہ مسائل پر حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور انداز میں ایڈوکیسی کریں گے۔ سیف اللہ سدوزئی اور قاضی عتیق الرحمان نے اپنے خطاب میں مطالبہ کیا کہ شہریوں کے روز بروز جانی نقصان کی روک تھام اور محفوظ سفری سہولیات کیلئے فوری طور پر ڈی جی خان تا مظفرگڑھ دو رویہ سٹرک بنائی جائے۔