• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ اوراڈیالہ جیل سمیت تین جیلوں پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ سکیورٹی ہائی الرٹ کرنیکی ہدایت

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کوہاٹ اوراڈیالہ جیل سمیت تین جیلوں پر دہشت گردوں کی جانب سے ممکنہ حملوں کی منصوبہ بندی کاانکشاف ہوا ہے جس میں قید دہشت گرد ساتھی چھڑانے کی کوشش کی جاسکتی ہے، حکومت پنجاب کی جانب سے آئی جی پنجاب اورآئی جی جیل خانہ جات کوجاری کردہ ہدایات میں بتایاگیاہے کہ گزشتہ تین مہینوں سے مختلف دہشت گردوں کی جانب سے مختلف جیلوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کی اطلاعات موصول ہوئیں جس سے لگتاہے کہ دہشت گرد ایسی جیلوں جن میں ان کے دہشت گرد ساتھی بڑی تعداد میں قید ہیں کوچھڑوانے کیلئے نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی مستقل کررہے ہیں۔ ان گروپس میں القاعدہ اورسجنا گروپس شامل ہیں۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق دہشت گرد اڈیالہ جیل،لکی مروت جیل اور کوہاٹ جیل پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ یہ حملہ ڈی آئی خان بنوں جیل کی طرز کا ہوسکتاہے لہٰذا صورتحال کے پیش نظر جیلوں کی سیکورٹی سخت کردی جائے۔ 
تازہ ترین