سکھر(بیورو رپورٹ) سیپکو کی جانب سے سکھر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی کنکشن اور بقایاجات کی وصولی کے لئے آپریشن کیا گیا جس کے دوران دس سے زائد ٹرانسفارمر اتارلئے گئے اور 500 کنکشن منقطع کر دئیے گئے۔ سیپکو کی جانب سے سکھر کے مختلف علاقوں بچل شاہ میانی، بشیر آباد، سعید آباد، سٹی بائی پاس اور سکھر بیراج سے نکلنے والی کینالوں کے اطراف میں بھی بجلی کے غیر قانونی کنکشن اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔