• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان سانحہ،سندھ بارکونسل کی جانب سے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بارکونسل کے مردان کی ضلع کچہری میں خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے  آج  ہفتے کو سندھ بھر میں عدالتی بائیکاٹ اور یوم سیاہ منانے کا علان کیا  ہے،ضلع کچہری مردان میں خود کش حملے پر سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین بیرسٹر صلاح الدین احمد اور سندھ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی منصوراحمد لغاری نے کہا ہے کہ سندھ بار کونسل خود کش حملے کے خلاف پرزور الفاظ میں مذمت کرتی ہے جس میں متعدد وکلا جاں بحق اور زخمی ہوئے ،انہوں نے سندھ بھر کی بار ایسوسی ایشنز اور وکلابرادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مردان سانحہ میں جاں بحق ہونے والے وکلا کے لواحقین اور زخمی وکلا سے اظہا ر یکجہتی کے لیے ہفتے کو عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کریں اور یوم سیاہ منائیں اور جبکہ وکلا اپنی بار ایسوسی ایشنز پر سیاہ پرچم  اور بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔
تازہ ترین