کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی خواتین ہاکی ٹیم کے کوچ اولمپئن محمد عثمان نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر سے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونیوالے چوتھے خواتین ایشین ہاکی فیڈریشن کپ میں قومی ٹیم کی شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے فائنل ٹرائلز سات ستمبر کو لئے جائینگے، حتمی ٹیم اٹھارہ کھلاڑیوں پر شامل ہوگی جبکہ چھ کھلاڑیوں کو اسٹینڈبائی رکھا جائیگا۔ سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد کیمپ کمانڈنٹ اولمپئن سعید خان نے کھلاڑیوں کی تعداد میں کمی کا اعلان کیا جس کے مطابق 35کھلاڑیوں میں چار گول کیپرز، پانچ فل بیکس، گیارہ ہاف بیکس اور پندرہ فارورڈز شامل کئے گئے ہیں۔