پشاور(لیڈی رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے صوبائی آرگنائزر امتیاز اسد تنولی نے پشاور میں دہشتگردوں کے حملے اور مردان میں خود کش دھماکوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اسے دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے ۔ انہوں نے مذکورہ واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے غم میں شریک ہیں جبکہ زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا کی ہے ۔