پشاور(سٹی رپورٹر) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے جنرل سیکرٹری و میڈیا انچارج مولانا محمد بلال کے مطابق صوبائی امیر پیر محمد شکیل اختر ‘ نائب امیر قاری احمد نسیم ‘ مولانا شعیب ندیم اور دیگر رہنمائوں نے مردان میں کچہری گیٹ اور کرسچن کالونی پشاور میں بزدلانہ حملوں پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ حملے انتہائی افسوسناک ہیں۔