• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچہری دھماکے کے بعد اہم شخصیات کی مردان آمد

مردان (نمائندہ جنگ) کچہری خودکش دھماکے کے بعد ملک کے اہم سیاسی رہنماوں اور شخصیات نے مردان کا دورہ کیا اور ہسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی اور وکلاء سے تعزیت کی ۔جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق،صوبائی امیر مشتاق احمد خان ، تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان ،وزیر اعلی پرویز خٹک،اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین،صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک،چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مظہر عالم میاں خیل،پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدور سید ظاہر علی شاہ ،رحیم داد خان ،صوبائی وزراء عاطف خان ،شہرام ترکئی،ضلعی ناظم حمایت مایار،نائب ناظم اسد علی،تحصیل ناظم ایوب خان ،نائب ناظم مشتاق سیماب نے زخمیوں کی عیادت کی اور کچہری جا کر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امیر حسین اور دیگر عہدیداروں سے تعزیت کی انہوں نے شہدا ء کی مغفرت ، لواحقین کے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور وکلاء کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔ 
تازہ ترین