عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری قصاص مارچ میں شرکت کے لئے راولپنڈی روانہ ہوگئے،انہوں نے حکومت پنجاب کی سیکورٹی لینے سے انکار کردیا ہے ۔
راولپنڈی روانگی سے قبل رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہناتھاکہ راولپنڈی کو کنٹینر زلگا کربند کر دیا گیا ہے،شہر جانے کا ایک راستہ بھی کھلا نہیں چھوڑا گیا، قصاص مارچ پاکستان بچاؤ مارچ ہے،جسے روکنے کیلئے بھونڈے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے سیکورٹی کے لیے آنے والے پولیس افسران کا شکریہ اداکیااورکہاکہ انہیں پنجاب حکومت کی سیکورٹی نہیں چاہیے۔
طاہر القادری کاکہناتھاکہ قصاص مارچ ان کا قانونی اور آئینی حق ہے،لیکن راولپنڈی جانے والے تمام راستے بند کردیئے گئے ہیں ،جبکہ لاہور میں بھی تمام راستے کنٹینر زلگا کر بند کردیئے گئے ہیں۔