کراچی ( اسٹاف رپورٹر) واپڈا اور ہائر ایجو کیشن کمیشن کی ٹیمیں قومی خواتین والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ جو اتوار کو شام چار بجے کے پی ٹی اسپورٹس کمپلکس میں کھیلا جائے گا جس کے اختتام پر صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر انعامات تقسیم کریں گے پہلے سیمی فائنل میں واپڈا نے پنجاب کو25-13، 25-9 اور 25-6سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ہائر ایجو کیشن کمیشن نے سندھ کو25-16، 25-10 اور 25-10سے شکست دی۔ نمایاں کھلاڑیوں میں مدیحہ لطیف، سمیہ،بسما، اسماء(واپڈا) زہرا، صافیہ(پنجاب) حرا، سعدیہ، غزالہ،رضیہ، ہائر ایجوکیشن او ر لبنیٰ، فرح(سندھ) شامل ہیں۔ پہلے سیمی فائنل میں ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نسرین مغل اور دوسرے سیمی فائنل کے موقع پر کراچی یو نیورسٹی کی ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن انجم عزیز مہمانِ خصوصی تھیں جنہیں انجینئر شاہ نعیم ظفر اور شاہد مسعود نے اجرکیں پیش کیں۔ اس موقع پر ایس او اےکے سیکریٹری احمد علی راجپوت، ثنا علی بھی موجود تھے ۔