• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ مردان  کے سوگ میں آزادکشمیرمیں وکلاء کی مکمل ہڑتال

راولاکوٹ(نمائندہ جنگ)سانحہ مردان  کے سوگ میں ہفتے کے روزآزادکشمیرکے دیگرمقامات کی طرح راولاکوٹ میں بھی وکلاء نے مکمل ہڑتال کی ۔کوئی بھی وکیل کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہواجس باعث عدالتوں میں کام نہ ہوسکا،سائلین کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔بعدازاں بارروم میں ایک اجلاس ہواجس کی صدارت بارکے صدرسردارجاویدشریف ایڈووکیٹ نے کی ۔اجلاس سے بارکونسل کے منتخب ممبرسردارجاویدنازایڈووکیٹ،بارایسوسی ایشن کے عہدیداران ودیگروکلاء نے خطاب کیا۔وکلاء نے کہاکہ دہشت گردوں نے اب عدالتوں کارخ کرلیاہے ۔عدالتوں میں حفاظتی انتظامات کویقینی بنایاجائے۔انہوں نے کہاکہ سانحہ مردان کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کواپنے عزائم مین کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا۔راولاکوٹ کے وکلاء پاکستان اورآزادکشمیرکی وکلاء برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے وفاقی  حکومت اورمسلح افواج ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جوعملی اقدامات کررہی ہیں آزادکشمیرکے وکلاء ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سانحہ کوئٹہ کے بعدسانحہ مردان ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے بالخصوص اس بات کومدنظررکھناہوگاکہ وہ کیاوجوہات ہیں کہ دہشت گردوں نے عدالتوں اوروکلاء کونشانہ بناناشروع کردیاہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی جہاں بھی ہوگی اس کی بھرپورمذمت کی جائے گی اورایسے لوگوں کوکیفردارتک پہنچانے کے لیے وکلاء اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے ۔اجلاس کے آخری مین ایک تعزیتی قراردادمنظورکی گئی اورشہداء مردان کے ایصال ثواب کیلئے دعاکی گئی ۔
تازہ ترین