شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) محکمہ اپر گوگیرہ کینال میں پرکشش نوکریوں کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورنے والے گیج ریڈر شبیر احمد اور بیلدار غلام مرتضیٰ اور دیگر ملازمین کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرکے بیلدار غلام مرتضیٰ کو گرفتار کرکے تھانہ اینٹی کرپشن کی حوالات میں بند کر دیا ہے۔ دریں اثناء محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار شدہ محکمہ ایریگیشن کے سب انجینئر گوہر مقصود چیمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے اسکا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔