شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) سانحہ مردان کے سوگ میں شیخوپورہ میں عدالتیں بند رہیں جبکہ وکلا نے مکمل طور پر احتجاجاً ہڑتال کی ضلع کچہری میں سانحہ مردان کے شہدا کے خاندانوں سے اظہاریکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف احتجاج کے لئے سینکڑوںوکلا نے صدر بار ایسوسی ایشن میاں پرویز حسین جنرل سیکرٹری طارق چیمہ سینئروکلا رانا زاہد محمودخان میاں عبدالسعید ممبر پنجاب بار کونسل رانا سیف اللہ خان کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔