• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگرد افغانستان میں بیٹھے ہیں، بزدلانہ کاروائیوں سے ڈرنے والے نہیں، چوہدری نثار

مردان( نمائندہ جنگ) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ نائن الیون کے بعد دہشت گردی کی وباء آئی ہے ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم جیت چکے ہیں اب نفسیاتی جنگ جاری ہے بھاگے ہوئے دہشت گرد افغانستان میں بیٹھے ہیں، بزدلانہ کاروائیوں سے ڈرنے والے نہیں دہشت گردوں کا صفایا ہوچکاہے بچے کچھے سہولت کار وں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں وکلاء پاکستان کے آئین اورقانون کے سر کے تاج ہیں وہ مردان میں خودکش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت جائے وقوعہ کے دورے اور ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء سے تعزیت اور شہداء کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کے بعد کمشنر آفس میں میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے وزیرداخلہ نے کہاکہ دہشت گردچاہتے ہیں کہ ہمارے سکول،بازار اورعدالتیں بند ہوں لیکن وہ سن لیں ہم میدان میں کھڑے ہیں اوران کی بزدلانہ کاروائیوں سے ڈرنے والے نہیں انہوں نے کہاکہ مردان واقعے کے حوالے سے2 انٹیلی جنس اطلاعات آئی تھیں جسے صوبائی حکومت کے ساتھ شیئر کیاگیاتھا انہوں نے کہاکہ مردان، بنوں،پشاور اورصوابی بھی دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہاکہ افغان مہاجرین کے حوالے سے قومی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے افغان حکومت اور امریکہ کے ساتھ مسائل اٹھاتے ہیں دہشت گرد حملے کے باوجود مردان کے عوام کے حوصلے بلند ہیں اور چہروں پر مایوسی کی بجائے حوصلے اورامیدیں واضح ہیں انہوںنے کہاکہ دہشت گردی مایوسی پھیلاناچاہتے ہیں لیکن ہمیں ان واقعات کا بہادری سے مقابلہ کرناہے انہوں نے کہاکہ جب ہماری حکومت بنی تو اس زمانے میں روزانہ دھماکے ہوتے تھے اور اس وقت خبر یہ ہوتی جس دن دھماکہ نہ ہواہوتا انہوںنے کہاکہ 2009ء سے 2013ء تک ڈائیلاگ کادور تھا لیکن دہشت گردڈبل گیم کھیل رہے تھے اور ضرب غصب کے بعد پالیسی واضح ہوگئی اب دہشت گردانہوں نے کہاکہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ دہشت گردی ختم ہوگئی یہ ضرور ہیں کہ زیادہ تر دہشت گرد افغانستان بھاگ گئے ہیں لڑائی والے جنگ ہم جیت گئے ہیں تاہم اب نفیساتی جنگ جیتنی باقی ہے وزیرداخلہ نے کہاکہ کسی سوئچ آف کرنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی اس کے لئے اس جنگ کو جیتنے کے لئے ہمیں آپس میں متحد رہناہوگا قبل ازیں ڈسٹرکٹ بار کے دورے پر وکلا برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وکلاء برادری پاکستان کے آئین اور سر کا تاج ہے ان کی جمہوریت کی بحالی کی جنگ میں بے پناہ قربانیاں ہیں انہوں نے کہاکہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا وہ پوری قوم کے محسن ہیں۔
تازہ ترین