پشاور(نیوزرپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس دوست محمدخان نے کہا ہے کہ ضلع کچہری مردان میں خودکش دھماکہ کوئٹہ کے دلخراش واقعہ کاتسلسل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے سانحہ مردان میں جاں بحق ہونے والے وکلاء اوردیگرافراد کے ساتھ دلی ہمدردی اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں جسٹس دوست محمدخان نے کہاکہ اللہ تعالی شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ ٰمقام عطاکرے ان کاکہناہے کہ حکومت وقت اورسکیورٹی اداروں کاآئینی فرض ہے کہ انصاف سے وابستہ متعلقہ بشمول وکلاء سب اداروں کی سکیورٹی موثراوریقینی بنائے جائے کیونکہ اب انصاف کے ادارے مسلسل نشانے پرہیں انہوں نے کہاکہ سانحہ کے تمام شہداء کے لواحقین اورزخمیوں کومعقول معاوضہ ادا کیاجائے اورآئندہ ایسے واقعات کے موثرروک تھام کویقینی بنایاجائے ۔