• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر محمد ریاض خٹک کی مردان دھماکوں کی مذمت

پشاور(کامرس رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر اور چیئرمین خیبرپختونخواہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی صدر محمد ریاض خٹک نےمردان  کچہری خودکش بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے 13سے زائد قیمتی انسانی جانوںکے ضیاع اور 53 زخمیوں پر گہرے ر نج و غم کا اظہار کیا ہےاپنے مذمتی او ر تعزیاتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دشمنان اسلام و پاکستان نے بے گناہ انسانوں کا خون بہا کر پوری قوم کو دکھی کر دیا ہےمگر دشمن یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ اس طرح بزدلانہ کاروائی سے قوم کے حوصلے پست نہیںہونگے اور دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہےانہوں نے وکلاء برادری سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ بزنس کمیونٹی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوج ، پولیس اور عوام کو مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرواتے ہیںانہوں نے پشاور میں دہشت گردی کے واقعہ کو ناکام بنانے پر خیبرپختونخواہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے خراج تحسین کےلائق ہیں۔ 
تازہ ترین