ملتان کے مرکزی تجارتی مرکز میں دن دیہاڑے مسلح افراد ہزاروں روپے مالیت کے 70 سے زائد لیپ ٹاپ لوٹ کر فرار ہو گئے متاثرہ تاجروں نے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
ملتان کے اہم تجارتی مرکز خان پلازہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں تاجر کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق 3 مسلح افراد دکان میں گھسے اور 70 سے زائد لیپ ٹاپ لوٹ کر فرار ہوگئے بعد میں تاجروں نے شہر میں بڑھتی وارداتوں کے خلاف خان پلازہ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردی اور پولیس کےخلاف نعرے بازی کی ۔
بعد میں پولیس کی جانب سے ملزمان کی فوری گرفتاری کی یقین دہانی پر تاجروں نے احتجاج ختم کر دیا۔